- پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال کراچی،لاہور:پاکستان میں مزید61افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد1296ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات 9 ہوگئیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،آج مزید61نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کوروناوائرس سےمتاثرین کی تعداد1296ہوگئی۔ سندھ میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعدادسب زیادہ 440 ہوگئی جبکہ پنجاب میں425،خیبرپختونخوامیں 180،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں91،اسلام آباد میں 27اورآزادکشمیرمیں متاثرین کی تعداد2ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک وائرس سے متاثر 23 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3 جبکہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے جبکہ ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں باجماعت نماز اور جمعے کے اجتماعات پر پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی مساجد میں باجماعت نماز اور جمعے کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی جو 27 مارچ سے 5 اپریل تک ہوگی۔ حکومت بلوچستان نے بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کی رو ک تھام کی احتیاطی تدابیر کے تناظر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا ایڈوائزری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جامع مساجد نماز جمعہ کیلئے کھلی رہیں گی،مساجد میں نماز جمعہ کے تمام مناسک کی ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔ نماز جمعہ کی جماعت میں مسجد کے پیش امام کے علاوہ 3 سے 5 افراد جن میں موزن کیئرٹیکر اور خادم شامل ہیں شریک ہوں گے،عوام الناس اپنے گھروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کریں گے،نوٹیفکیشن 4 اپریل 2020 تک نا فذالعمل رہے گا translated into English.
Hello, you will find various articles in my blog. Reading my articles will increase your knowledge. In addition, my page will have educational news and information. In addition, you will be able to watch videos on various topics in my blog. You will find the video
Friday, March 27, 2020
Corona virus situation in pakistan 🇵🇰.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Articles education news, videos
Please watching and share,,and your comments
-
In many countries around the world , autumn means the beginning of a new class. But in the United States, Russia, Chile and Iceland, that m...
-
جس کی جیسی نیت وہ ویسی کہانی رکھتا ہے کوئ پرندوں کے لیئے بندوق تو کوئی پانی رکھتا ہے
-
A beautiful sentence that connects relationships. You must watch this video. Like and send to your friends.
No comments:
Post a Comment